عام انتخابات میں فواد چوہدری سرپرائز دیں گے، فیصل چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں فواد چوہدری سرپرائز دیں گے .


اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری8 فروری 2024ء کا الیکشن کس جماعت سےلڑیں گے، یہ بھی سب کے لیے سرپرائز ہوگا، انہوں نے کہا کہ کل فواد چوہدری کی اینٹی کرپشن کیس میں ضمانت ہو گئی ہے اور آج نیب نے معاملات شروع کردیے ہیں .

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت سے فواد چودھری کے اوپن ٹرائل کیلئے درخواست کی ہے .

. .

متعلقہ خبریں