نیب نےٍعمران خان اوربشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعظم عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ تحائف کا ریفرنس دائر کردیا .


نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس کی احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے جانچ پڑتال شروع کردی .

ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزارت اعظمیٰ کے دوران عمران خان اور بشری بی بی کو مختلف سربراہان مملکت کی جانب سے 108 تحائف ملے ، 108 تحائف میں سے 58 تحائف ملزمان نے رکھ لیےجن کی مالیت 14 کروڑ روپے تھی . ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال یکم اگست کو چیئرمین نیب نےتوشہ خانہ ریفرنس پر تحقیقات شروع کرنے کے احکامات دیے اور پھر ڈی جی نیب نے گزشتہ سال 5 اگست کو شروع کیں . ریفرنس میں لکھا گیا ہے کہ رواں سال 14 جولائی کو توشہ خانہ کی تحقیقات تفتیش میں تبدیل ہوئیں، نیب کے مطابق عمران خان نے سعودی ولی عہد سے موصول ہونے والا جیولری سیٹ 90 لاکھ روپے کے عوض رکھا گیا،بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے اتھارٹی کا استعمال کرتے ہوئے جیولری سیٹ کی من پسند قیمت لگوائی بعد ازاں جیولری سیٹ کی اصل قیمت لگانے کے لیے دبئی کے ماہر سے بھی رابطہ کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں