کراچی ائیر پورٹ پر غیر ملکی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

کراچی ( قدرت روزنامہ) دوحہ سےکراچی آنے والے غیر ملکی ائیرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا .

جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر غیر ملکی ائیرلائن کے طیارےکی لینڈنگ کے وقت پرندہ ٹکرایا .

ذرائع کا کہنا ہےکہ پرندہ ٹکرانےکے باوجود طیارے نے محفوظ لینڈنگ کی .

ذرائع کے مطابق لینڈنگ کے بعد سول ایوی ایشن کے حکام نے طیارے کی انسپکشن کی، اس دوران طیارے کے انجن میں پرندے کا خون اور پر ملے .

. .

متعلقہ خبریں