مسلم لیگ (ن )کی ملک بھر میں امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن )کی ملک بھر میں امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کر دی،پارٹی صدر شہباز شریف نے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی باضابطہ اجازت دی .


نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق پارٹی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے پر امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دی گئی،ہر امیدوار کو 22دسمبر تک پارٹی کے متعلقہ ضلعی صدر کو حلف نامہ جمع کرانا ہو گا،پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے کی صورت میں امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لیں گے .

. .

متعلقہ خبریں