(قدرت روزنامہ) امتحانات میں پو رے کے پو رے نمبرز لینے والی طالبہ کے پیپرز کی دوبارہ چیکنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے پی کے کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے مردان کی طالبہ قندیل کے میٹرک امتحانات میں 1100 نمبرز لینے کے معاملے پر ردعمل دیا ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ 1100 نمبروں کا سن کر تعجب ہوا، تحقیقات میں معلوم ہوگا کہ پیپرز کی چیکنگ درست طریقہ سے ہوئی ہے کہ نہیں۔ صوبائی وزیر کے مطابق پیپرز کے دوبارہ چیکنگ کےلئے صوبائی سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ شہرام ترکئی نے یہ بھی واضح کیا کہ انہیں 1100 نمبرز حاصل کرنے والی طالبہ قندیل کی قابلیت پر کوئی شک نہیں ہے، تاہم اس حوالے سے اٹھائے جانے والے سوالات کا جواب دینا بھی ضروری ہے، اسی لیے اس معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کی جائیں گی۔ یا د رہے کہ طالبہ قندیل نے پو رے کے پو رے نمبر لے کر نیا قو می ریکا رڈ بنا یا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:ہسپتال ملازموں نے آپریشن تھیٹر میں مریضہ کے ساتھ غیر اخلاقی تصاویر بنا لیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…