ہمارے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینے جارہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہمارے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینے جا رہے ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کا اعلان ہوچکا ہے، ہم چاہتے ہیں الیکشن وقت پر ہوں۔ اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی کے سیکرٹری سے ان کے کاغذات نامزدگی چھینے گئے ہیں۔ اگر لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے تو صاف و شفاف الیکشن کا تاثر ختم ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے کل کاغذات نامزدگی دستخط کرائیں گے۔ مجھے آج جیل میں سادہ کاغذ لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ الیکشن کمیشن یقینی بنائے کہ الیکشن صاف و شفاف ہوں گے۔ بانی پی ٹی آئی میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔
بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف امپائر کے ساتھ ہمیشہ مل کر ساتھ کھیلتے ہیں، اس بار ہمارے امیدواروں کو میدان میں ہی اترنے نہیں دیا جارہا۔ ہمارا ہمیشہ مطالبہ رہا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں۔ ہم نہیں چاہتے کہ اس وقت الیکشن کمشنر کو ہٹایا جائے نہ ہمارا یہ مطالبہ ہے۔ہمیں خدشہ ہے کہ اگر ہمارے لوگوں کو روکا گیا تو حالات خراب ہو جائیں گے۔ ہم نہیں چاہتے حالات خراب ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ٹکٹوں کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت چل رہی ہے، اس میں مزید وقت بھی لگ سکتا ہے۔دریں اثنا بیرسٹر علی ظفر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کچھ پیغامات عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔ پورے پاکستان سے افسوس ناک خبریں آرہی ہیں۔ جہاں جہاں سے ہمارے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے جارہے ہیں ان سے کاغذات چھینے جارہے ہیں۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے اس معاملے پر عدالتوں میں جائیں۔امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننا فری اینڈ فیئر الیکشن کی عکاسی نہیں ہے۔
بیرسٹر علی ظفر کے مطابق ہم الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ الیکشن سے ہی ملک میں استحکام ممکن ہیں۔ اگر پی ٹی آئی کو بلے کو نشان نہیں دیا گیا اسے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔ الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ پی ٹی آئی کے انتخابی نشان پر فیصلہ کیا جائے۔ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ بھی اسلام آباد ہائی کورٹ سے جلد آنا ہے۔ امید ہے ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گا۔

Recent Posts

کرغستان میں پھنسے بلوچستان کے طلبہ کیلئے صوبائی حکومت نے فوکل پرسنز مقرر کردیے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری…

1 min ago

حکومت نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی، قیمت میں کتنا اضافہ متوقع ؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سی پی پی اے نے نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو ایک…

19 mins ago

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اب تک کتنا اضافہ ہوا ہے ؟ جانیے

کراچی(قدرت روزنامہ)زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال میں اب تک 5.46 ارب ڈالر…

25 mins ago

کےالیکٹرک کے 5 سالہ پاور ایکوزیشن پروگرام کی منظوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیپرا نے کے الیکٹرک کے 5 سالہ پاور ایکوزیشن پروگرام کی منظوری دے…

33 mins ago

سپیکراور وزیر اطلاعات پنجاب کی صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے طویل مشاورت ، نتیجہ کیا نکلا ؟

لاہور(قدرت روزنامہ)ہتک عزت 2024ءبل کے حوالے سے صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کی سپیکر پنجاب اسمبلی…

37 mins ago

پاکستان اپنا دوسرا جدید ملٹی مشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان 30 مئی کو چین کی نیشنل سپیس ایجنسی کے تعاون سے اپنا…

48 mins ago