حکمرانوں کی ماضی کی غلطیاں پاکستان کی بدحالی کی وجہ ہیں، استحکام پاکستان پارٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) استحکام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صدر ملک سعد اللہ ترین نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار رہا ہے، ہماری پارٹی رنگ ونسل کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، استحکام پاکستان پارٹی ملک بھر میں اقلیتی برادری کی مشکلات کو ختم کرنے اور مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی، پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے اقلیتی ونگ کے نقاش بھٹی اور اسکے ساتھیوں کو شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں . ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریحانہ حبیب جالب کے ہمراہ باپ پارٹی سے مستعفی ہونے والے نقاش بھٹی اور اسکے ساتھیوں کے شمولیت کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ملک سعد اللہ کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کو بلوچستان میں ایک مہینہ بھی نہیں ہوا اس کے باوجود پارٹی دن بدن صوبہ میں مقبولیت اختیار کرتی جارہی ہے اس کی اہم وجہ ماضی میں حکمرانوں کی غلطیاں صوبہ میں بیروزگاری اور شدید مہنگائی وغیرہ ہے بلوچستان کے باشعور عوام جان چکے ہیں کہ صوبے میں ترقی و خوشحالی کی ضامن صرف اور صرف استحکام پاکستان پارٹی ہے انہوں نے کہا کہ بہت جلد مری اور بگٹی قبیلہ کے اہم شخصیات استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کریں کریں گے اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی خواتین ونگ کے صدر ریحانہ حبیب جالب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد کوئٹہ میں استحکام پاکستان پارٹی کے زیر اہتمام ورکر کنوینشن منعقد کریں گے جس میں صوبہ بھر سے خواتین بھی بڑی تعدادمیں نہ صرف شرکت کریں گے بلکہ تحریک استحکام پارٹی میں شمولیت بھی کریں گے اس سے قبل بلوچستان عوامی پارٹی سے مستعفی ہونے والے اقلیتی رہنما نقاش بھٹی اور اسکے ساتھیوں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی .

. .

متعلقہ خبریں