کوئٹہ میں بھی قومی وصوبائی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی وصولی کا سلسلہ جاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ )ملک بھر میں8فروری کو عام انتخابات کیلئے کوئٹہ میں بھی صوبائی اور قومی اسمبلی کے نشستوں کیلئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیے کوئٹہ میں قومی اسمبلی کے تین اور صوبائی اسمبلی کے 9نشستوں کیلئے پہلے روز چار سو سے زائد کاغذات نامزدگی کا اجرا کردیا گیا قومی و صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کے مخصوص نشستوں کیلئے سو سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ بدھ سے شروع ہوا قومی اسمبلی کے تین اور صوبائی اسمبلی کے نو نشستوں کیلئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیے اسی طرح قومی اسمبلی کی نشست این اے 262کیلئے ریٹرننگ آفیسر نے 20کاغذات نامزدگی وصول کیے این اے 264کوئٹہ 3سے 27امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 39سے 13امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے اسی طرح پی بی 38کے ریٹرننگ آفیسر نے 7کاغذات نامزدگی جاری کردیے اسی طرح پی بی 40سے 22کاغذات نامزدگی جاری کردیے گئے پی بی 44کے ریٹرننگ آفیسران نے 25کاغذات نامزدگی جاری کردیے اسی طرح صوبائی اسمبلی پی بی 41کے ریٹننگ آفیسر نے 13فارم جاری کردیے اسی طرح بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کے مخصوص نشستوں کے 100سے زائد امیدواروں نے غذات نامزدگی وصول کیے خواتین اور اقلیتوں کے کاغذات نامزدگی صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر سے جاری کردیے گئے کاغذات وصول کرنے والوں میں سیاسی جماعتوں کے نامزد اور آزاد امیدوار شامل ہیں .

.

.

متعلقہ خبریں