قانون ہاتھ میں لینےوالے نتائج کا سامنا بھی کریں گے، نگراں وزیراعظم

صوابی (قدرت روزنامہ)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ریاست کا نظام قانون اور آئین کے مطابق چلتا ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف ریاست آئین کے تحت اقدامات کرتی ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صوابی میں غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے طالبعلموں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن و استحکام ہماری اولین ترجیح ہے،ریاستی اداروں پر حملہ ہر ملک میں جرم ہے، ریاستی اقدامات کیوں اٹھائے گئے یہ سوال غلط ہے، کچھ لوگ سیاسی احتجاج چاہتے ہیں، سیاسی رویوں پر بات نہیں کرناچاہتے۔

نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ معاشرے میں مختلف طبقوں میں تصادم غلط ہے، جمہوریت مختلف مدارج طے کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے، جمہوریت اور حکومت کا جائزہ کارکردگی کی بنیاد پر ہونا چاہیے، دنیا میں پارلیمانی نظام نے بتدریج طاقت حاصل کی۔

انوارالحق کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ ملک میں 8 فروری کو انتخابات ہوں گے، مجھے کوئی مسئلہ نہیں کہ ملک میں کوئی بھی لیڈر پاپولر ہو جائے، اگر مقبولیت بہتر ڈلیوری میں تبدیل نہیں ہو تو وہ تباہی میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

Recent Posts

انتظار کی گھڑیاں ختم: شاؤمی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑی متعارف کرادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاؤمی پاکستان سٹور کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بلاگ…

7 mins ago

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نظر بندی ختم کر کے رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمد وحید خان نے حکم جاری کیا لاہور (قدرت…

21 mins ago

ایزی پیسہ صارفین کے اکاؤنٹس بلاک ہونے کی خبریں زیر گردش

12 ہزار سے زائد صارفین نے پوسٹ کو دیکھا جبکہ 60 مرتبہ اسے ری پوسٹ…

39 mins ago

انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 55 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں…

55 mins ago

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی کوششوں کو دھچکا، مزید 4 کیسز رپورٹ

نئے پولیو کیس جیکب آباد ، کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آئے اسلام…

1 hour ago