قوم پرست جماعتوں کے قائدین نے لاپتہ افراد کو ہمیشہ سیاسی فوائد حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا ہے، جمال رئیسانی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ءسابق صوبائی وزیر نوابزادہ میر جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ قوم پرست جماعتوں کے قائدین نے لاپتہ افراد ، بلوچستان کے احساس محرومی اور پسماندگی کو ہمیشہ سیاسی فوائد حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا ہے، انتخابات کے قریب آتے ہی قوم پرست لیڈر اپنے بیانیے کو بھلا بیٹھے ہیں، بلوچستان کے عوام جان چکے ہیں کہ انکے مسائل کو حل کرنے میں قوم پرست رہنماوں کو کوئی دلچسپی نہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے نام پر ووٹ لینے والے لوگ ان دنوں کہیں دیکھائی نہیں دے رہے ہیں
بلوچ نوجوانوں اور صوبے کے معصوم عوام کو ہمیشہ قوم پرستوں نے ورغلانے کی کوشش کی اور انہی کے ناموں پر مراعات و اقتدار حاصل کیا ہے انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے حقیقی اور ترقی پسند نمائندوں اور قوم کو غفلت میں رکھ کر اقتدار حاصل کرنے والوں میں فرق کریں بلوچستان کے باشعور عوام اب خوش نما نعرے نہیں ترقی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نام نہاد قوم پرستوں کو مسترد کرکے ترقی پسند نمائندوں کا انتخاب کریں گے اور انکے حقیقی نمائندے ہی بلوچستان کو ترقی یافتہ بنائیں گے۔

Recent Posts

قلات میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید 4 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قلات کے علاقے دشت محمود کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار…

15 mins ago

حکومت پرامن احتجاج پر حملہ آور، نتائج پریشان کن نظر آرہے ہیں، محمود اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

28 mins ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں، صحافی کے سوال پر محسن نقوی نے کیا بتایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی…

34 mins ago

نہیں لگتا کہ علی امین گنڈاپور گرفتار ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا…

42 mins ago

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو لاپتا ظاہر کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو…

55 mins ago

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

6 hours ago