پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس،الیکشن کمیشن کو کل تک فیصلہ سنانے کا حکم


پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور ہائی کورٹ نے انتخابی نشان اور پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں الیکشن کمیشن کو کل تک فیصلہ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
آج سماعت میں جسٹس شکیل احمد نے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے استفسار کیا کہ آپ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کیوں دائر نہیں کیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ خیبرپختونخوا ہمارے لئے پنجاب سے زیادہ محفوظ ہے وہاں لیڈرز نہیں جاسکتے۔ زمینی حقائق یہ ہیں کہ ہمارے رہنماؤں کو وہاں گرفتار کیا جاتا ہے۔
جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ آپ اب چئیرمین ہیں آپ سے اس طرح کے بیانات کی توقع نہیں ہے۔بیرسٹر گوہر نے موقف اختیار کیا کہ انٹرا پارٹی الیکشن پشاور میں ہوئے ہیں اس لیے یہاں آئے ہیں۔ فیڈریشن ہمیں یہاں درخواست دائر کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ الیکشن کمیشن ہر جگہ ہے کیس کسی بھی جگہ کر سکتے ہیں۔
سماعت کے بعد پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ توقع ہے ملک کی 70 فیصد مقبولیت رکھنے والی جماعت کو الیکشن سے باہر نہیں رکھا جائے گا۔ ایسا ہوا تو انتخابات پر سوالیہ نشان ہوگا۔ حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری عدلیہ کی ہے۔

Recent Posts

انتظار کی گھڑیاں ختم: شاؤمی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑی متعارف کرادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاؤمی پاکستان سٹور کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بلاگ…

6 mins ago

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نظر بندی ختم کر کے رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمد وحید خان نے حکم جاری کیا لاہور (قدرت…

20 mins ago

ایزی پیسہ صارفین کے اکاؤنٹس بلاک ہونے کی خبریں زیر گردش

12 ہزار سے زائد صارفین نے پوسٹ کو دیکھا جبکہ 60 مرتبہ اسے ری پوسٹ…

38 mins ago

انٹر بینک میں ڈالر277 روپے 55 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں…

53 mins ago

پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی کوششوں کو دھچکا، مزید 4 کیسز رپورٹ

نئے پولیو کیس جیکب آباد ، کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آئے اسلام…

1 hour ago