مسلم لیگ ن کا پولنگ کی تاریخ بدلے بغیر الیکشن شیڈول میں ترمیم کا مطالبہ


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن نے پولنگ کی تاریخ تبدیل کیے بغیر الیکشن شیڈول میں ترمیم کا مطالبہ کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کے چیئرمین سینیٹر اسحاق ڈار کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے، جس میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کے دن کو چھوڑ کر الیکشن شیڈول میں تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
چیئرمین الیکشن سیل پاکستان مسلم لیگ ن اسحاق ڈار کی جانب سے لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے صرف 3 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے لیے 7 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت انتہائی قلیل ہے۔
خط کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے خاصی دستاویزات درکار ہوتی ہیں۔ درست اور نامکمل دستاویزات کی بنا پر کاغذات نامزدگی مسترد ہو سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عام انتخابات کے لیے پولنگ کی تاریخ کو بدلے بغیر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخوں میں کم از کم 2 دن کی توسیع کی جائے۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

2 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

3 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

3 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

3 hours ago