امریکی سفیر فعال ہیں تاکہ الیکشن میں ایجنٹوں کو شکست نہ ہو، سراج الحق


لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور کابینہ میں 100 فیصد جاگیردار اور سرمایہ کار موجود ہیں۔ سراج الحق نے لاہور میں ریلوے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ داروں کے بنگلے اونچے ہوگئے مگر مزدور اپنے گھر سے بھی محروم ہے، میں خود ایک مزدور ہوں اور مزدور کا بیٹا ہوں، میں جانتا ہوں غریب کا دن کیسا گزرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ اور پی ٹی آئی ایک ہی نظام کے تحت چل رہے ہیں، یہ لوگ انگریز کے غلام ہیں ، ان لوگوں نے بینکوں سے قرضے لیکر اپنے بچوں کو صنعت کار بنایا، ، پاکستان میں پچاس گھرانے ملک کے تمام وسائل کو کنٹرول کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ فعال ہے، امریکی سفیر الیکشن کمشنر سے ملتے ہیں، خیبر پختون خوا اور پنجاب کے دورے کرتے ہیں تاکہ ان کے ایجنٹوں کو شکست نہ ہو اور کوئی انقلابی جماعت کامیاب نہ ہو۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ریلوے کے نظام کو پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ اور پی ٹی آئی نے تباہ کیا، ریلوے کے مزدور کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، جاگیرداروں، امریکی وفاداروں کی پارٹیوں کی حکومت میں مزدور ترقی نہیں کرے گا، ہر پاکستانی آئی ایم ایف کا مقروض ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور کابینہ میں 100 فیصد جاگیردار اور سرمایہ کار موجود ہیں، آٹا مافیا، پٹرول، شوگر مافیا صرف اپنے بارے میں سوچتے ہیں، جن لوگوں کو عوام اپنی بات سنانا چاہتے ہیں وہ اندھے اور بہرے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم وی آئی پی کلچر کا خاتمہ چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ معاشرے کے ہر طبقے میں غریب آدمی کو وی آئی پی کا درجہ ملے، جماعت اسلامی کی حکومت میں پیسہ غریبوں پر لگایا جائے گا۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ بلوچستان، سندھ کی ترقی کے راستے میں جاگیردار اور پنجاب کی ترقی کے راستے میں بدمعاش چوہدری رکاوٹ ہے، ہم 8 فروری کو ان ظالموں کا یوم حساب بنا دیں گے۔

Recent Posts

منصفانہ انتخابات ہوئے تو شکست تسلیم کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…

37 mins ago

صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل اور انتخابی عمل متاثر کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…

45 mins ago

امریکی صدر کون، کملا ہیرس یا ڈونلڈ ٹرمپ؟ فیصلے میں چند گھنٹے باقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…

52 mins ago

امریکی صدارتی انتخابات میں خلا بازوں نے اپنا ووٹ کیسے کاسٹ کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…

1 hour ago

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

7 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

7 hours ago