بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا مستونگ میں کریک ڈاؤن

  

مستونگ(قدرت روزنامہ) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا مستونگ میں کریک ڈاؤن.
مستونگ کے مختلف مضافات میں غیر صحت بخش و ایکسپائرڈ مصنوعات کی فروخت اور لائسنس کی عدم دستیابی پر


24 خوراک کے مراکز و فوڈ کارنرز پر جرمانے عائد ، متعدد کو اصلاحی نوٹسز کا اجراء . .

. .
جرمانہ کیے گئے مراکز میں 14 جنرل اسٹورز و ہولسیلرز ، 2 بیکنگ یونٹس ، 2 ریسٹورنٹس ، 2 نان شاپس ، 2 مصالحہ جات کی دکانیں اور 2 میٹ شاپس شامل . . .


داران انسپیکشن متعدد مراکز سے زائد المعیاد خوردنی اشیاء (کولڈرنکس، سنیکس ، مصالحے ، برگر بند ، کیک وغیرہ) اور پابندی عائد پانپراگ گٹکا ، کوکنگ آئل و چائنیز نمک برآمد ، جنہیں ضبط کرکے دکانداروں کو اپنے مراکز میں معیاری و صحت بخش اور تازہ اشیاء خوردونوش رکھنے کی تاکید کی گئی جبکہ مالکان کو بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں