شاہ رخ خان کی ‘ڈنکی’، ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ سے پیچھے رہ گئی


ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی 2023 کی تیسری فلم ’ڈنکی‘ اوپننگ ڈے کی کمائی کے بعد اداکار کی دیگر دو بلاک بسٹر فلموں ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ سے پیچھے رہ گئی۔شاہ رخ خان کے لیے سال 2023 کیریئر کا بہترین ترین سال ثابت ہوا، میگا اسٹار کی دو فلمیں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ بلاک بسٹر ثابت ہوئیں جس کے بعد گزشتہ روز 21 دسمبر کو اُن کی تیسری فلم ’ڈنکی‘ بھی ریلیز ہوگئی ہے۔
’ڈنکی‘ کی ریلیز سے قبل کہا جارہا تھا کہ یہ فلم بھی شاہ رخ خان کی دیگر دو سُپر ہٹ فلموں ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ کی طرح باکس آفس پر چھا جائے گی لیکن ’ڈنکی‘کے پہلے دن کی کمائی نے شاہ رخ خان اور اُن کے مداحوں کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ’ڈنکی‘ نے ریلیز کے پہلے دن 30 کروڑ روپے کا بزنس کیا، ’ڈنکی‘ سے قبل شاہ رخ خان کی دیگر دو فلمیں ریلیز ہوئی تھیں، ان کی فلم ‘پٹھان’ نے پہلے دن 57 کروڑ روپے کمائے تھے جبکہ ‘ جوان’ نے ریلیز کے پہلے دن 89.5 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔
ان دونوں فلموں کے اوپننگ ڈے کے مقابلے میں ’ڈنکی‘ شاہ رخ خان کی 2023 کی اوپننگ ڈے پر سب کم کمائی کرنے والی فلم ثابت ہوئی ہے۔واضح رہے کہ راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ڈنکی‘ کو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ تاپسی پنو، وکی کوشل اور بومن ایرانی سمیت دیگر اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔
فلم ’ڈنکی‘ کی کہانی چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو غیرقانونی طور پر بیرون ملک سفر کرتے ہیں، ’ڈنکی‘ محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔

Recent Posts

آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں کس اہم کھلاڑی کو آرام دیا جائے گا ؟ جانیے

ڈبلن(قدرت روزنامہ) آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20میں ٹیم انتظامیہ تین سپنرز کا انتخاب کر…

24 mins ago

امریکہ کا دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش کے…

32 mins ago

پیپلز پارٹی آئینی عہدے بھی لے رہی ہے اور کہتی ہے ہم حکومت میں نہیں ،مولانا فضل الرحمان

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ…

35 mins ago

علی محمد خان نے شیرافضل مروت کو موقع دینے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف علی محمد خان شیرافضل کی حمایت میں سامنے آگئے،…

41 mins ago

زمان پارک میں بیٹھا شخص بچوں کو “پیٹرول بم” بنانا سکھاتا تھا،عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا "زمان…

58 mins ago

مفروری کے دوران شہریار آفریدی کے اہلخانہ کو کس نے پناہ دی؟ شاندانہ گلزار کا انکشاف

پشاور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما شاندانہ گلزار نے انکشاف کیا ہے کہ…

2 hours ago