کترینہ اور وجے سیتھوپتی کی فلم ’میری کرسمس‘ کا تجسس سے بھرپور ٹریلر جاری


ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ سپر اسٹار کترینہ کیف اور ساؤتھ اسٹار وجے سیتھوپتی کی نئی تھرلر فلم ’میری کرسمس‘ کا تجسس سے بھرپور ٹریلر جاری کردیا گیا۔شری رام راگھون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کیلئے رواں برس 8 دسمبر کی تاریخ شیڈول تھی لیکن اب فلم کو تامل اور ہندی دونوں زبانوں میں اگلے برس 12 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔
دو منٹ سے زائد کے دورانیے پر مشتمل ٹریلر میں کترینہ اور وجے کی اداکارانہ صلاحیتیں عروج پر نظر آتی ہیں، فلم کی کہانی ایک ایسی جشن کی رات سے شروع ہوتی ہے جو بدقسمتی سے ایک خوفناک موڑ لیتی ہے۔

’میری کرسمس‘ کو دو زبانوں ہندی اور تامل میں شوٹ کیا گیا ہے جبکہ مختلف زبانوں کے معاون اداکار بھی مختلف ہیں۔
ہندی فلم میں سنجے کپور، ونے پاٹھک، پراتیما کنا اور تینو آنند نے کردار ادا کیے ہیں جبکہ تامل ورژن میں وہی کردار رادھیکا سرتکمار، شانمگراجا، کیون جے بابو اور راجیش ولیمز نے ادا کیے ہیں۔

Recent Posts

شعیب ملک اور ثناجاوید ہنی مون کہاں منارہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثناجاوید رواں سال…

1 min ago

مذاکرات کی شرط اگر استعفیٰ ہے تو پھر مذاکرات کس سے کرنے ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کی شرط…

8 mins ago

ہنڈا نے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری دُگنی کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور کمپنی ہنڈا کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو…

23 mins ago

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

41 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

51 mins ago

لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد…

1 hour ago