اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مقبول ترین ڈراما سیریل ‘تیرے بن’ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔حال ہی میں یمنیٰ زیدی نے اپنے قریبی رشتے دار کی شادی میں شرکت کی جس کے لیے اُنہوں نے سُرخ اور گولڈن رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا۔
اس شادی میں جہاں یمنیٰ زیدی کی سادگی کے خوب چرچے ہوئے تو وہیں اداکارہ نے تقریب میں ڈانس کرکے دھوم مچادی جس کی ویڈیو اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی۔
یمنیٰ زیدی نے شادی کی تقریب میں اپنی نئی آنی والی ڈیبیو فلم ‘نایاب’ کے گانے ‘شیندی’ پر ڈانس کیا جسے وہاں موجود مہمانوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔ اداکارہ نے اپنی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ “یہ میری نئی آنے والی فلم ‘نایاب’ کا میرا نیا پسندیدہ دیسی ڈانس ہے”۔
اداکارہ کے ڈانس کو ناصرف شادی کی تقریب کے مہمانوں نے پسند کیا بلکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی یمنیٰ زیدی کے ڈانس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ آپ شاندار ڈانس بھی کرسکتی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ شوبز ستاروں نے بھی یمنیٰ زیدی کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے اُن کی خوبصورتی کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ اس فلم میں یمنی زیدی ‘نایاب’ نامی لڑکی کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جسے بچپن سے ہی کرکٹر بننے کا جنون ہوتا ہے اور اپنے خواب کو پورا کرنے کے سفر میں اُسے خاندانی اور سماجی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
فلم میں یمنیٰ زیدی کے علاوہ جاوید شیخ، عدنان صدیقی، اسامہ خان، محمد فواد خان، فریال محمود سمیت دیگر اداکاروں کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے، عمیر ناصر علی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘نایاب’ کو رومینا عمر اور عمیر عرفانی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ جبکہ فلم کے رائٹر عباس نقوی اور باسط نقوی ہیں۔ یہ فلم اگلے سال 26 جنوری کو پاکستان کے تمام سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…
لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…
کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…
سبی(قدرت روزنامہ)رند قبائل کے سربراہ وسابق صوبائی وزیرسردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ…