اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف 70 برس کے ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز انہوں نے اپنی 70 ویں سالگرہ منائی اس موقع پر مختلف (ن) لیگی رہنماؤں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کے زیر اہتمام شہباز شریف کی سالگرہ کی تقاریب منعقد کی جن میں شہباز شریف کی سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور ان کی صحت یابی اور عمر درازی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنی 70ویں سالگرہ

منائی۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز شریف کو ان کی سالگرہ کے موقع پران کے پارٹی کارکنان اور سپورٹرز کی جانب سے خوب تعریفیں اور ڈھیروں مبارکبادیں موصول ہورہی ہیں۔ اس حوالے سے ٹوئٹر پر پاکستان میں ’ہیش ٹیگ ہیپی برتھ ڈے سر‘ ٹرینڈ بھی رہا۔ پارٹی کارکنان نے شہباز شریف کوسالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں ملک کی ترقی اور خوشحالی قرار دے دیا۔

Recent Posts

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

32 mins ago

موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کی بیساکھیوں پر ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید کا کہنا ہے…

35 mins ago

صنم جاوید کے والد 2 روز بعد گھر پہنچ گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال خان…

46 mins ago

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا دورہ

لاہور(قدرت روزنامہ)قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی۔بیسمنٹ کی تعمیر کا کام آخری…

1 hour ago

ہمیں اپنا حق مزاحمت کرکے چھیننا پڑے گا،حافظ نعیم الرحمان

کراچی(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوجوان مایوس نہ ہوں…

2 hours ago

محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں مکمل…

2 hours ago