بانی تحریک انصاف کی حکومت اعظم خان چلا رہے تھے، پرویز خٹک


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کی حکومت اعظم خان چلا رہے تھے۔اپنے ایک بیان میں پرویز خٹک نے کہا کہ اعظم خان ہی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں آئی جیز اور چیف سیکریٹریز لگاتے تھے۔ جس بیوروکریٹ کو اختیارات دیے آج وہی وعدہ معاف گواہ بن گیا، اعظم خان کی وجہ سے پی ٹی آئی کو نقصان ہوا۔
انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار پی ٹی آئی میں تھا ہی نہیں، وہ آزاد حیثیت سے الیکشن جیتے تھے، عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے کی بانی پی ٹی آئی کی منطق سمجھ نہیں آئی تھی، ان کو وزارتِ اعلیٰ پنجاب کے لیے ایسا بندہ چاہیے تھا جو ہاں میں ہاں ملائے، عثمان بزدار نے چار سال میں پنجاب کا بیڑا غرق کیا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسے آرمی چیف بنانا چاہتے تھے مجھے معلوم نہیں، آرمی چیف کون ہوگا اس کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے نہیں کرنا تھا، فوج کا اپنا طریقہ کار ہے جوسب سے سینئر تھے وہ آرمی چیف بن گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جس کے پاس اچھے امیدوار ہوں گے حکومت اسی کی آئے گی۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

52 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

60 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

2 hours ago