عثمان ڈار کے گھر پولیس کی حالیہ کارروائی سے متعلق مجھے علم نہیں، خواجہ آصف


سیالکوٹ (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عثمان ڈار کے گھر پولیس کی حالیہ کارروائی کے متعلق مجھے علم نہیں۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے اوپر الزامات لگے ہیں اور لگتے رہیں گے، بدقسمتی ہے ایسے الزامات لگائے جاتے ہیں جن کا کوئی وجود نہیں، ہم نے تو نہیں کہا تھا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر پروگرام کریں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ کس نے کہا تھا اپنی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچاؤ، الیکشن لڑیں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کچھ نہیں بنے گا، میری انکوائری کرلیں میرا ان معاملات سے کہیں بھی کوئی تعلق نہیں۔
ن لیگی رہنما نے کہ ہماری حکومت میں جو عثمان ڈار کے گھر پر واقعہ ہوا میں نے مذمت کی تھی، میں جمہوری عمل سے سیاست کو ترجیح دیتا ہوں، ان واقعات سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ شہر کی قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلی سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں، ممکن نہیں تین حلقوں سے الیکشن لڑا جائے، ساتھیوں کی مشاورت سے کس حلقے سے الیکشن لڑنا ہے فیصلہ کروں گا۔

Recent Posts

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پررہیں: پاکستانی سفیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد…

7 mins ago

کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی…

12 mins ago

کسی بھول میں نہ رہیں، سرکاری املاک، اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری…

24 mins ago

وفاق اجازت دے تو ہم کوئلہ سے تین گرڈ اسٹیشن بنا سکتے ہیں، زمرک اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے زمرک اچکزئی کا کہنا تھا کہ…

29 mins ago

بلوچستان میں جبری گمشدگیاں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے، بی وائے سی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے مشکے…

41 mins ago

اپوزیشن لیڈر نے ایوان کی توہین کی، یہاں کوئی فضول گفتگو کرنے نہیں آتا، نور محمد دمڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر…

46 mins ago