پارٹی منشور بتانے لگوں تو 2 دن لگ جائیں: جہانگیر ترین


لودھراں (قدرت روزنامہ)سربراہ استحکامِ پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ پارٹی کا منشور بتانے لگوں تو 2 دن لگ جائیں گے . انہوں نے لودھراں میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 155 سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے .


اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ پاکستان میں بنیادی تبدیلی لانا چاہتے ہیں، غریب کو اپنی روزی کمانے کا پورا موقع ملنا چاہیے .
ان کا کہنا ہے کہ دعا ہے کہ صحیح وقت پر پورے 5 سال کے لیے تگڑی حکومت بنے، خواہ مخلوط ہو . سربراہ استحکامِ پاکستان پارٹی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے کمیٹیاں اپنا کام کر رہی ہیں .
ان کا مزید کہنا ہے کہ مجھے ایک اور حلقے سے الیکشن لڑنے کی آفر تھی لیکن لودھراں کو ترجیح دی، یہاں کے عوام کی محبت کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں . جہانگیر ترین نے یہ بھی کہا کہ اگر جیت گیا تو لودھراں کے عوام کے لیے ڈھائی ارب کی بجائے 5 ارب لاؤں گا .

. .

متعلقہ خبریں