کراچی: اورنگی و سرجانی میں شہریوں کے ہاتھوں ہلاک 5 میں سے 4 ڈاکوؤں کی شناخت


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقوں اورنگی ٹاؤن اور سرجانی ٹاؤن میں شہریوں کے ہاتھوں 5 ڈاکو مارے گئے، جن میں سے 4 ڈاکوؤں کی شناخت ہو گئی۔ایس ایس پی ویسٹ مہزور علی کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت مدثر اور علی کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن میں 3 میں سے 2 ڈاکوؤں کی شناخت ہوئی ہے،1 ڈاکو کی شناخت کے لیے نادرا کو ڈیٹا دیا گیا ہے۔اورنگی ٹاؤن میں شہریوں کے تشدد سے ہلاک ہونے والے 3 ڈاکوؤں میں سے 2 کی شناخت امجد اور سلمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ہلاک ہونے والے ڈاکو امجد علی کے خلاف 16 مقدمات درج تھے۔امجد پر مقدمات، الفلاح، کورنگی، ایس آئی یو، پیر آباد، شاہ فیصل، مومن آباد، سائٹ اے اور رضویہ تھانے میں درج ہیں۔امجد علی پر مقدمات دہشت گردی، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر دفعات کے تحت درج ہیں۔
دوسرے ڈاکو کی شناخت سلمان علی کے نام سے ہوئی ہے جس پر مختلف تھانوں میں 4 مقدمات درج ہیں جبکہ تیسرے ڈاکو کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ ڈاکو دکان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دکاندار کو قتل کر کے فرار ہو رہے تھے کہ لوگوں نے انہیں پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

Recent Posts

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

8 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

21 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

29 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

45 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

49 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

1 hour ago