جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 300 سے 700 کے سلیبز کو 80 ٹیرف پر 4 کیٹیگری میں تقسیم کیا جا رہا ہے ، گزشتہ 6 ماہ سےمسلسل 200 یا اس سے کم ماہانہ یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک محفوظ کیٹیگری بنا دی گئی ہے . اعلامیے کے مطابق وزارت توانائی کو فیز 2 اور فیز 3 کے مالی اثرات کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شیئر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ، اتھارٹی آزادانہ اور میرٹ پر فیز 2 اور فیز 3 کے معاملات کی جانچ پڑتال کرے گی . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیپرا نے بجلی صارفین کے لیے ازسرنو سبسڈی سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا ہے . نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لائف لائن صارفین کو اپ ڈیٹ کر کے 100 یونٹ تک کر دیا گیا ہے ، وزارت توانائی کی درخواست پر فیز ون کی منظوری دے دی ہے ، صارفین کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے فیز ون میں صارفین پر کسی بھی قسم کا مالی بوجھ نہیں ڈالا گیا .
متعلقہ خبریں