نیپرا نے بجلی صارفین کے لیے ازسرنو سبسڈی سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیپرا نے بجلی صارفین کے لیے ازسرنو سبسڈی سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا ہے۔نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لائف لائن صارفین کو اپ ڈیٹ کر کے 100 یونٹ تک کر دیا گیا ہے ، وزارت توانائی کی درخواست پر فیز ون کی منظوری دے دی ہے ، صارفین کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے فیز ون میں صارفین پر کسی بھی قسم کا مالی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 300 سے 700 کے سلیبز کو 80 ٹیرف پر 4 کیٹیگری میں تقسیم کیا جا رہا ہے ، گزشتہ 6 ماہ سےمسلسل 200 یا اس سے کم ماہانہ یونٹ
تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک محفوظ کیٹیگری بنا دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق وزارت توانائی کو فیز 2 اور فیز 3 کے مالی اثرات کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شیئر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ، اتھارٹی آزادانہ اور میرٹ پر فیز 2 اور فیز 3 کے معاملات کی جانچ پڑتال کرے گی۔

Recent Posts

نصف صدی سےپاکستان بھر کو گیس کی فراہمی کرنے والاصوبہ خوداس سہولت سے محروم ہے،گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان جو گذشتہ نصف صدی سے زائد عرصے…

24 mins ago

عوامی قوت سے عوام کی حق حکمرانی کو تسلیم کرائیں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ…

37 mins ago

بلوچستان میں صحت کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے…

50 mins ago

بلوچستان گڈز ٹرک ایسو سی ایشن نے غیر معینہ مدت تک لوڈنگ بند کردی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز مزدہ ٹرک ٹرالر گڈز کمپنی ایسوسی یشن کے ترجمان کے…

58 mins ago

سندھ کی طرح بلوچستان میں بھی صحت کی سہولیات عام کریں گے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے…

1 hour ago

کوئٹہ دھرنا ،لاپتہ ظہیر بلوچ کی بازیابی کیلئے سوشل میڈیا مہم کا انعقاد کیا جائے گا، لواحقین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں لاپتہ ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف دھرنا چار دنوں سے جاری…

1 hour ago