عدلیہ کا کرپشن میں دوسرا نمبر، پشاور ہائیکورٹ نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل سے ثبوت مانگ لیے


پشاور(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں عدلیہ کو کرپٹ ادارہ قرار دینے کا نوٹس لیتے ہوئے ان سے رپورٹ اور ثبوت مانگ لیے، چیف جسٹس نے کہا ہے کہ کرپشن کہاں ہو رہی ہے ثبوت دیں تاکہ ججز کے خلاف کارروائی ہو ورنہ رپورٹ واپس لیں۔
ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ کے خلاف سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان پر مشتمل بینچ نے کی۔ سماعت شروع ہوئی تو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بورڈ ممبر حشمت حبیب ملک اور وکلاء کامران حشمت، بروج حشمت اور نادیہ حشمت عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے ان سے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ میں کہاں کرپشن ہوتی ہے پہلے وہ ہمیں بتا دیں، پہلے ہائیکورٹ کا بتائیں ہم خود عدلیہ کو صاف کریں گے پھر ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی بات کریں گے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بورڈ کے ممبر حشمت حبیب ملک نے عدالت کو بتایا کہ ہماری رپورٹ عوام کی رائے پر مبنی ہوتی ہے، ہم نے لوگوں کی رائے لی اور اس بنیاد پر رپورٹ بنائی ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی رپورٹ میں عدلیہ کو دوسرے نمبر پر کرپٹ کہا گیا ہے، اس سے تو بدنامی ہورہی ہے، لوگ عدلیہ کا مذاق اڑا رہے ہیں ہمیں بتا دیں کرپشن کہا ہوتی ہے؟ ہم اپنا احتساب کریں گے جہاں خرابی ہے اس کو ٹھیک کریں گے چیف جسٹس سمیت جو بھی جج کرپشن میں ملوث ہوں اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اگر مجھ میں کوئی خرابی ہے تو بھی بتا دیں خدا کی قسم اپنے خلاف بھی لکھوں گا ایک جج بھی کرپشن میں ملوث ہوں تو قانون کے مطابق ان کے خلاف ایسی کارروائی کریں گے کہ مثال بن جائے گی۔
حشمت حبیب ملک نے کہا کہ ہم نے رپورٹ رجسٹرار آفس کو فراہم کردی ہے آپ رپورٹ دیکھیں گے تو پھر معاملہ واضح ہوجائے گا۔چیف جسٹس نے کہا کہ میں خود اس رپورٹ کو دیکھ لوں گا۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 جنوری تک کے لیے ملتوی کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

Recent Posts

امریکی صدر جو بائیڈن نے شکست تسلیم کر لی، 20 جنوری کو اقتدار کی پر امن منتقلی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کملا ہیرس…

1 hour ago

الیکشن قواعد کی خلاف ورزی کا الزام: حافظ نعیم الرحمان سمیت جماعت اسلامی کے رہنماؤں پر جرمانہ عائد

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی الیکشن کمیشن نے حافظ نعیم الرحمان سمیت جماعت اسلامی پاکستان(جےآئی پی) کے…

1 hour ago

سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے بیٹے کی پہلی تصویر جاری کردی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے…

7 hours ago

پی ٹی آئی کے ایم این اے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی (…

7 hours ago

جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے 4جوانوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آ گئیں

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے…

7 hours ago

شوٹنگ کے دوران بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی شدید زخمی ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا…

7 hours ago