مہنگائی میں کمی کا تسلسل سست روی کے ساتھ برقرار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی جاری رہی رہی البتہ مہنگائی کی شرح میں کمی کی رفتار میں سست روی دیکھنے میں آئی ہے، حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.51 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح ابھی بھی 42.60 فیصد ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران انڈے، پیاز، لہسن اور دالوں حالیہ ایک ہفتے کے دوران انڈوں کی قیمتوں میں 10.42 فیصد، آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں 1.23 فیصد اضافہ ہوا، پیاز کی قیمتوں میں 1.19 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں 0.58 فیصد، دال چنا کی قیمتوں میں 0.79 فیصد، دال مسور کی قیمتوں میں 0.38 فیصد جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں0.26 فیصد اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ہفتے آلو، ٹماٹر، چینی اور پٹرولیم مصنوعات سمیت جن اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ان میں آلو کی قیمت میں 13.17 فیصد کمی، ٹماٹر کی قیمت میں 3.45 فیصد، چینی کی قیمت میں 1.60فیصد، گندم کے آٹا کی قیمت میں 0.33 فیصد، چکن کی قیمت میں 0.13 فیصد، ٹوٹا چاول کی قیمت میں 0.11 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمت میں 0.07 فیصد، پٹرول کی قیمت میں 4.91 فیصد جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4.68 فیصد کمی واقع ہوئی۔
عداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 35.13 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 40 فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 46.40فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 43.74فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 40.83 فیصد رہی۔

Recent Posts

چلتی ٹرین میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان کا سردھڑ سے جداہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے بے احتیاطی ایک اور قیمتی جان لے…

2 hours ago

ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کیش لین دین پر اضافی ٹیکس لگایاجائے،آئی ایم ایف کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کی جانب سے ریئل سٹیٹ سیکٹر میں کیش…

2 hours ago

رؤف حسن ججوں کو ٹاؤٹ کہہ رہے ہیں وہاں سوموٹو نہیں لیا گیا ، سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجھے 2…

2 hours ago

حنا الطاف سے علیحدگی کا پچھتاوا؟ آغاز علی نے رشتوں اور تعلقات کے معاملے پر اپنی غلطی تسلیم کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)اداکار آغا علی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رشتوں، تعلقات اور کاروبار…

3 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم

لاہور (قدرت روزنامہ) تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف…

3 hours ago

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بچوں کی بہترین نشوونما انتہائی ضروری ہے،وزیرِ اعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بچوں کی نشو ونما میں…

3 hours ago