اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ریگولر حج اسکیم میں درخواست جمع کروانے کا آج آخری دن ہے تاہم اسپانسرشپ حج اسکیم کے لیے تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق ریگولر اسکیم میں حج درخواستیں کوٹا سے زائد موصول ہوگئی ہیں، 28 دسمبر کو خوش نصیب عازمین حج کی قرعہ اندازی کی جائے گی، ریگولر حج اسکیم میں 66 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کے اصرار پر اسپانسرشپ اسکیم میں مزید 9 دن کی توسیع کردی گئی ہے تاہم اسپانسرشپ اسکیم میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی کی جارہی ہے۔
ترجمان کے مطابق بیرون ملک سے عازمین حج 31 دسمبر تک ڈالر میں رقوم بھجوا سکیں گے، سعودی ایویشن نے فضائی کمپنیوں حج پروازوں کا شیڈول جمع کرانے کیلئے 2 جنوری کی ڈیڈ لائن دے دی، انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کے لیے مزید توسیع نہیں دی جائے گی۔
ترجمان نے کہا ہے کہ حج درخواست گزار متعلقہ بینک سے کمپیوٹرائزڈ حج فارم کی دستخط شدہ کاپی ضرور حاصل کریں، کوائف میں غلطی کی صورت میں متعلقہ بینک سے فوری درستگی کروائیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…