ہاتھ میں چاقو ، کانپتا جسم ،خوف سے برا حال۔۔مشہور بالی ووڈ ادکارہ پروین بابی کس کو مارنا چاہتی تھیں۔۔ مہیش بھٹ نے سالوں بعد راز سے پردہ اٹھا

(قدرت روزنامہ)70 کی دہائی میں بالی وڈ بے شمار تبدیلیوں کے مراحل سے گزر رہا تھا جن میں نئے چہرے، شورشرابے والی موسیقی، مختلف قسم کی فلمیں انڈسٹری میں اپنی جگہ بنا رہی تھیں، یہ وہی وقت تھا جب ہندی فلم انڈسٹری میں آئے روز تعلقات کے بننے اور ٹوٹنے کی افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں۔ آج ہم آپ کو اس زمانے میں واپس لیے چلتے ہیں جب پروڈیوسر اور یداہتکار مہیش بھٹ نے بالی وڈ
کی مشہور اداکارہ پروین بابی کو ’ڈیٹ‘ کرنا شروع کیا تھا۔نڈین انٹرٹینمنٹ کی ویب سائٹ زوم کے مطابق مہیش بھٹ کے پروین بابی کے ساتھ تعلقات کی یہ افواہیں اس وقت سچ ثابت ہوئیں جب خود مہیش بھٹ نے اپنے کئی انٹرویوز میں ان خبروں کی تصدیق کی۔’فلم فیئر‘ میگزین کے ساتھ ایک انٹرویو میں مہیش بھٹ نے 1979 کی ایک ’خوفناک‘ شام کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پروین بابی کے جوہو اپارٹمنٹ میں جب داخل ہوئے تو انہوں نے اداکارہ کی والدہ کو کوریڈور میں بیٹھے دیکھا جنہوں نے سرگوشی میں کہا کہ ’دیکھو پروین کو کیا ہوگیا ہے۔‘مہیش بھٹ نے بتایا کہ ’میں بیڈروم میں داخل ہوا جہاں ڈریسنگ ٹیبل پر لاتعداد پرفیوم رکھے ہوئے تھے، پروین نے ایک فلم کا کاسٹیوم پہن رکھا تھا اور وہ دیوار اور بستر کے درمیان سہمی بیٹھی ہوئی تھیں۔ ان کے ہاتھ میں چاقو تھا، میں نے پوچھا آپ کیا کر رہی ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ مجھے مارنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ میرے اوپر فانوس گرا دیں گے۔ انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے باہر لے گئیں۔‘مہیش بھٹ نے ماضی کی اس یاد کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مشہور ماہر نفسیات سے رابطہ کیا جنہوں نے کہا کہ پروین بابی شیزوفرینیا میں مبتلا ہیں۔

Recent Posts

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

35 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

41 mins ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

44 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

56 mins ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

1 hour ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

1 hour ago