جہاز میں مسافروں کا مسکراتے ہوئے استقبال کرنے والی ائیرہوسٹس دراصل کیا خفیہ کام کررہی ہوتی ہے

(قدرت روزنامہ)کیا آپ جانتے ہیں کہ استقبال کے ساتھ ساتھ یہ ایئرہوسٹس مسافروں کو بغور دیکھ بھی رہی ہوتی ہے اور اس کے پیچھے ایسا مقصد کارفرما ہوتا ہے کہ سن کر آپ حیران رہ جائیں گے ۔ دی مرر کے مطابق کیٹ کیملانی نامی ایک امریکی ایئرہوسٹس نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر یہ انکشاف کیا ہے کہ آپ جس ایئرہوسٹس کے بارے میں سمجھتے ہیں کہ وہ چہرے پر ایک مسکراہٹ لیے آپ کا استقبال
کر رہی ہے، درحقیقت وہ آپ کا سر سے پاؤں تک بغور جائزہ لے رہی ہوتی ہے۔کیٹ کا کہنا تھا کہ ہم لوگ اس طریقے سے ہر مسافر کو بغور دیکھ کر اندازہ لگا لیتے ہیں کہ ہمارے جہاز میں کون کون سوار ہے اور کسی ہنگامی صورتحال میں کون سامسافر ہماری مدد کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کوئی میڈیکل ایمرجنسی ہو جاتی ہے تو ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ مسافروں میں کون ڈاکٹر یا نرس موجود ہے۔ اسی طرح حفاظتی صورتحال کے پیش نظر کوئی فوجی یا پولیس اہلکار وغیرہ کی مدد لی جاتی ہے۔کیٹ بتاتی ہے کہ صرف استقبال کرتے ہوئے ہی نہیں بلکہ ہم سفر کے دوران جہاز میں ادھر ادھر جاتے وقت بھی مسافروں پر نظر رکھتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ہم دیگر جرائم کے حوالے سے بھی مسافروں پر نظر رکھتے ہیں۔ کیٹ کی یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک 10لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اکثر صارفین کمنٹس میں اعتراف کر رہے ہیں کہ انہیں آج تک یہ معلوم نہیں تھا کہ ایئرہوسٹسز مسافروں کا اس حوالے سے جائزہ بھی لے رہی ہوتی ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

1 hour ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

1 hour ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

2 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

2 hours ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

2 hours ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

2 hours ago