اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے نومبر 2022ء کا ایم ڈی کیٹ رزلٹ 2 سال کے لیے کارآمد (Valid) قرار دے دیا ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے میڈیکل داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کے حوالے سے فیصلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ نومبر 2022ء کا ایم ڈی کیٹ نومبر 2024ء تک کارآمد ہوگا۔
عدالت نےفیصلے میں کہا کہ پٹیشنر لائبہ رؤف نے نومبر 2022ء میں ایم ڈی کیٹ پاس کیا، جب ایم ڈی کیٹ پٹیشنر نے پاس کیا تو اس وقت قانون کے مطابق رزلٹ 2 سال کے لیے کارآمد تھا۔ پٹیشنر نے پی ایم ڈی سی کے 14 جولائی 2023ء کے پبلک نوٹس کو چیلنج کیا ۔
ہائی کورٹ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی نے نوٹس میں کہا تھا 2022ء کے پاس کردہ ایم ڈی کیٹ پر 2023ء میں داخلہ نہیں ملے گا ۔ 2021ء کی ریگولیشنز کے مطابق نومبر 2022ء کے ایم ڈی کیٹ نتائج 2 سال کے لیے موزوں ہیں ۔ بعد میں کیے جانے والے ایڈمنسٹریٹو فیصلے سے پٹیشنر سے یہ حق واپس نہیں لیا جا سکتا ۔
عدالت نے قرار دیا کہ پٹیشنر کا ایم ڈی کیٹ رزلٹ نومبر 2022ء سے نومبر 2024ء تک موزوں ہو گا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ پٹیشنر کا کیس میں جو خرچ آیا وہ بھی پی ایم ڈی سی ادا کرے گی۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…