ملتان(قدرت روزنامہ)اعلیٰ پولیس افسر کو رشوت دینے پر وسیم اکرم کیخلاف مقدمہ درج ،وجہ کیابنی ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے ۔ڈی ایس پی محمد عمران نے اڑھائی لاکھ روپے رشوت لینے پر اپنے ماتحت ایس ایچ او تھانہ دہلی گیٹ سب انسپکٹر وسیم اکرم کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔تفصیلات کے مطابق مقدمہ زیر دفعہ 161,163,165,155 سی کے تحت درج کیا گیا ہے۔ڈی ایس پی دہلی گیٹ کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ دہلی گیٹ وسیم اکرم نے میرے دفتر میں مجھے خاکی رنگ کا لفافہ پیش کیا،جس میں سے پانچ ،
پانچ ہزار کے 14 نوٹ برآمد ہوئے،جب میں نے ایس ایچ او سے لفافہ دینے کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ مقدمہ نمبر 21/497 گرفتار ملزم کے خلاف کم دفعات لگانے کے عوض رشوت کی پیش کش کی گئی ۔ایس ایچ او وسیم اکرم نے ملزمان سے اڑھائی لاکھ ر کی رشوت لی۔ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او وسیم اکرم نے مجھے 70ہزار روپے بطور رشوت پیش کرکے بطور سرکاری ملازم اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…