عمران خان کا الیکشن میں حصہ لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔انہوں نے ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انتخابات سے قبل مجھے نااہل کرنا میرے بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔
عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جلد بازی کا مظاہرہ کرکے مجھے 8 اگست کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت پانچ سال کیلئے نااہل قرار دیا، جبکہ تحریک انصاف کو پارٹی نشان بلے سے بھی محروم کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد، نااہلی برقرار
عمران خان نے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور توشہ خانہ کیس میں سزا کا فیصلہ معطل کیا جائے، توشہ خانہ کیس میں سزا پہلے ہی معطل ہوچکی ہے، لیکن ہائی کورٹ نے صرف سزا معطل کی پورا فیصلہ نہیں، ہائی کورٹ فیصلے میں غلطی کا الیکشن کمیشن نے فائدہ اٹھایا اور بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ انتخابات قریب ہیں، بانی پی ٹی آئی ملک کے سابق وزیراعظم ہیں، ملک کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کو انتخابات سے باہر نہیں رکھا جا سکتا، سپریم کورٹ توشہ خانہ کیس میں سزا پر مبنی فیصلہ معطل کرے تاکہ انتخابات میں حصہ لیا جا سکے۔

Recent Posts

اسلام آباد اور پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے…

6 mins ago

کوئٹہ: بولان میڈیکل کالج میں طلبہ کے 2 گروہوں میں تصادم، کالج 2 ہفتوں کیلئے بند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بولان میڈیکل کالج میں طلبہ کے 2 گروہوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد…

12 mins ago

’کچے میں پولیس اور ڈاکوؤں کا گٹھ جوڑ ہے‘ پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن ممتاز چانگ نے دعویٰ کیا…

19 mins ago

بلوچستان حکومت مالی سال 2021-22 میں ایک ارب سے زائد رقم استعمال ہی نہ کر سکی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ…

29 mins ago

کے پی میں ایک حکومت بشریٰ بی بی اور دوسری علی امین چلا رہے ہیں: گورنر کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ صوبے میں اس وقت…

34 mins ago

حتمی احتجاج میں 2 سے 3 لاکھ لوگ نکل آئے تو کافی ہوں گے، شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت…

40 mins ago