بچپن میں باپ مر گیا اور جوانی میں شوہر۔۔۔ زنجبیل شاہ اپنی زندگی کے مشکل سفر کو بیان کرتے ہوئے افسردہ ہوگئیں

 

(قدرت روزنامہ)“میں ایک ان چاہی بچی تھی۔ والد کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد والدہ نہیں چاہتں تھیں کہ کوئی اور بچہ پیدا ہو۔ لیک جب وہ حاملہ یوگئیں تو انھوں نے بہت کوشش کی کہ بچہ ضائع ہوجائے اس کے باوجود اللہ نے میری زندگی رکھی تھی اور میں نے دنیا میں آنکھیں کھول دیں“اپنی ذات کے بارے میں یہ تلخی بھرے سچ بولنے والی کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کی ممتاز ڈرامہ
رائٹر زنجبیل عاصم شاہ ہیں۔ زنجبیل اپنے قلم سے لوگوں کو جھنجھوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انھوں نے ویسے تو کئی ڈرامے تحریر کیے ہیں لیکن ڈرامہ سیریل بلا، فتور اور چینخ کچھ ایسے نام ہیں جنھوں نے عوام کے ذہنوں پر گہرا اثڑ چھوڑا ہے۔ لیکن کہتے ہیں نہ کہ قلم میں اثر اس وقت تک پیدا نہیں ہوتا جب تک لکھنے والا خود تجربات کی بھٹی سے نہ گزرا ہو۔ کچھ ایسا ہی ہوا زنجبیل کے ساتھ جن کی زندگی کئی اتار چڑھاؤ سے گزری اور ان کے قلم میں اتنی طاقت بھر دی کہ وہ سوچوں کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس آرٹیکل مین ہم ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بتائیں گے آپ کو کچھ سچ۔زنجبیل نے بتایا کہ ان کے والد دل کے مریض ہوگئے تھے تو ان کی والدہ نہیں چاہتیں تھیں کہ وہ پیدا ہوں لیکن جب وہ دنیا میں آگئیں تو والد کو ان سے بہت زیادہ محبت ہوگئی۔ لیکن جب وہ گیارہ ماہ کی ہوگئیں تو ان کے والد کا انتقال ہوگیا اور والد کی پھپھو اور ان کے بیٹوں نے زنجبیل کو گود لے لیا اور ناز و نع سے انھیں پالا۔ زنجبیل کہتی ہیں کہ ام کے قلم میں جو بھی گہرائی ہے وہ ان کی پھپھیا دادی (اماں) کی مرہون منت ہے۔زنجبیل کہتی ہیں کہ جب شوہر کو اپنی بیماری کا پتہ چلا اور یہ معلوم ہوا کہ ان کے پاس زندگی بہت کم رہ گئی ہے تو انھوں نے خود مجھے ہر چیز کے لئے ٹرین کی۔ چیک سائن کرنے سے لے کر چہلم میں کتنے پیسے خرچ کرنے ہیں یہ سب شوہر نے مجھے مرنے سے پہلے سکھایا اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ بچے پالنے کے لئے تمھیں کوئی کام کرنا ہوگا۔شوہر کا سایہ سر سے ہٹ جانے کے بعد لڑکی پر اس کا کیا اثر ہوتا ہے اس بارے میں زنجبیل نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر ایک ایسا ملازم تھا جسے انھوں نے بچپن سے پالا تھا اور ان کے شوہر اسے بیٹا کہہ کر مخاطب کرتے تھے لیکن شوہر کے انتقال کے بعد اس نے رات کو انھیں مس کالز دینا شروع کردیں اور دوستی کی پیشکش کی تب زنجبیل کو احساس ہوا کہ ایک سایہ اٹھ جانے سے عورت پر کتنا برا اثر پڑتا ہے۔لڑکیوں کی شادی کے حوالے سے انجبیل کہتی ہیں کہ جب ان کے شوہر مر گئے تو ان پر گھر چلانے کی ذمہ داری آگئی جو وہ بمشکل پوری کرپاتی تھیں اس کے ساتھ ہی ان کی بیٹی کے رشتے آنے بھی شروع ہوگئے جس پر انھوں نے سوچا کہ اب بیٹی کی شادی کردینی چاہئیے لیکن ان کی بیٹی نے کہا کہ مما زندگی کا بھروسہ نہیں ہمیں اس قابل ہوجانے دیں کہ کسی کے محتاج نہ رہیں ورنہ جو آپ کے ساتھ ہوا وہ ہمارے ساتھ ھی ہوسکتا ہے۔ اب میں سوچتی ہوں کہ میری بیٹی نے جو سوچا وہ کتنا صحیح تھا میں آج والدین سے یہی کہتی ہوں کہ لڑکیوں کی زندگی کا مقصد صرف شادی کرنا نہیں ہوتا بلکہ انسان کی حیثیت سے اپنی شناخت ہونا زیادہ اہم ہے۔

Recent Posts

سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان سے خیر کی توقع نہیں، ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے کہا…

1 min ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سائفر کا معاملہ نیویارک اسٹیٹ اسمبلی ممبران کے سامنے اٹھا دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سائفر کا معاملہ نیویارک اسٹیٹ اسمبلی ممبران کے…

16 mins ago

اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا بانی پی ٹی آئی کا پرانا مسئلہ ہے، وہی ان کے کفیل رہے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاست دان کبھی بات…

30 mins ago

اسلام آباد: حالیہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر اضافی ٹیکس کے خلاف احتجاج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں حالیہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر لگائے گئے…

46 mins ago

نصف صدی سےپاکستان بھر کو گیس کی فراہمی کرنے والاصوبہ خوداس سہولت سے محروم ہے،گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان جو گذشتہ نصف صدی سے زائد عرصے…

1 hour ago

عوامی قوت سے عوام کی حق حکمرانی کو تسلیم کرائیں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ…

1 hour ago