دل کی تکلیف ,چوہدری پرویز الہی اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہی کو دل کی تکلیف کے سبب اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے .


ڈان نیوز کے مطابق پرویز الٰہی کو عدالتی احکامات کی روشنی میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے .

یاد رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا اور قومی اور صوبائی اسمبلی کے 3،3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ سنایا تھا .

. .

متعلقہ خبریں