کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کالعدم تنظیم بلوچ نیشنل آرمی کے کمانڈر سرفراز بنگلزئی کا ہتھیار ڈالنا اور اس سے پہلے بی این اے کے سربراہ امام شمبے زئی کا تشدد کا راستہ ترک کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ریاست بلوچستان صوبے میں امن، ترقی اور بھائی چارگی کے لئے ناراض بلوچ رہنماوں کو مفاہمت اور مذاکرات کے زریعے قومی دھارے میں لانے کے لئے سنجیدہ ہے۔
دشمن قوتوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی ریاست اور عوام کے خلاف گھنانے جرائم میں ملوث ہونے کے باوجود انہیں قومی دھارے میں شامل ہونے کے لیے معاف کر دیا گیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر بلوچ مسلح تنظیموں سے وابسطہ دیگر لوگ تشدد کو ترک کر کے پاکستان کے آئین کو قبول کریں گے تو انہیں بغیر کسی اور شرائط کے قومی دھارے میں شامل کیا جائے گا۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…