لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں اسموگ سے پھیلنے والی بیماریوں نے ایک نئے وائرس کی شکل اختیار کرلی ہے۔ماہر امراض سینہ ڈاکٹر عرفان ملک کا بتانا ہے کہ نیا وائرس گھر کے ایک فرد کو ہو تو پورا گھر اس میں مبتلا ہو جاتا ہے، تیز بخار، جسم درد، پیٹ کا خراب ہونا، بلغمی کھانسی اس کی علامات ہیں۔
ڈاکٹر عرفان ملک کے مطابق وائرس میں مبتلا روزانہ 30 سے 40 مریض اسپتالوں اور کلینکس آ رہے ہیں، بچے اور بزرگ نئے وائرس کا زیادہ شکار ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے نئے وائرس سے ابھی تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
اس حوالے سے نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ موجودہ وائرس بہت زیادہ پھیلا ہوا ہے، نیا وائرس کوویڈ ہوسکتا ہے، لوگ کوویڈ کا ٹیسٹ نہیں کروا رہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ اس وقت مختلف قسم کے وائرس شہریوں کی صحت متاثر کر رہے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…