پولیس اہلکاروں نے ڈنڈوں سے مارا اور پھر پوچھا تم روتی کیوں نہیں؟حامد میر نے بلوچ لڑکی کی ویڈیو شیئرکردی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گزشتہ دنوں احتجاج کرنے والے بلوچ مظاہرین کو پولیس کی طرف سے تشدد و گرفتار کیا گیا، ایسی ہی ایک بلوچ لڑکی کی ویڈیو حامد میر نے شیئرکردی اور لکھا کہ ’’ یہ ہے وہ بلوچ بیٹی جو خود بتا رہی ہے کہ اسے چار لیڈی پولیس اہلکاروں نے ڈنڈوں سے مارا اور پھر پوچھا تم روتی کیوں نہیں؟‘‘شیئرکی گئی ویڈیو میں لڑکی کو یہ بتاتے ہوئے سنا جاسکتاہے کہ ’’ہمیں انسان سمجھنے کی بجائے جانوروں کی طرح ہمیں گھسیٹ کرلے جارہے تھے، ہم پر بہت تشدد کیاگیا ، میں بس میں نہیں بیٹھی ، میں حامد میر کے ساتھ تھی ، مجھے وہ گھسیٹ کر اندر لے گئے اور اندر چار خواتین اہلکاروں نے مجھ پر تشدد کیا اور مجھے مار کر کہہ رہی تھیں کہ آپ روئیں لیکن ایک طرف کھڑی اہلکار میرے لیے رورہی تھی‘‘ ۔اس موقع پر حامد میر کا کہنا تھا کہ’اس بچی کو انصاف نہیں دیاگیا، اسلام آباد کی لیڈیز پولیس اس بچی کے آنسو دیکھنے کے شوق میں مبتلا تھی، انہوں نے اسے مارا کہ روئے لیکن اس بچی نے رونے سے انکار کردیا۔

Recent Posts

صادق عمرانی بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نامزد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…

2 mins ago

حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد کرنے کی تیاری شروع کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد اور…

5 mins ago

بی ایم سی واقعہ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے لاٹھی چارج وشیلنگ کی تحقیقات کی جائے ،کلثوم نیاز بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری ورکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے بولان میڈیکل…

7 mins ago

پی آئی اے کس طرح برباد ہوئی ؟ آڈیٹر جنرل پاکستان کی 10 سالہ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کو بڑی بے دردی اور بے…

9 mins ago

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی…

13 mins ago

بلوچستان میں الیکشن نہیں، جس نے جتنا پیسہ لگایا وہ کامیاب ہو گیا، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے بلوچ راجی مچی مجمع…

14 mins ago