نظر یہ ضرورت کے تحت جماعتیں، نظریے بدلنے والے بھگوڑے آج حکمران ہیں. خواجہ سعد رفیق

(قدرت روزنامہ)نظر یہ ضرورت کے تحت جماعتیں، نظریے بدلنے والے بھگوڑے آج حکمران ہیں. خواجہ سعد رفیق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں امتحانات سے متعلق غلط بیانی سےکام لیا خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرتعلیم انٹر میڈیٹ امتحانات سے متعلق طنز کرتے اورالزام لگاتے رہے ،وفاقی وزیر تعلیم نے قومی اسمبلی میں انٹر کے امتحانات سے متعلق حقائق مسخ کیے احسن اقبال نے طلبہ و طالبات کا مقدمہ دلائل کیساتھ پیش کیا ،نظر یہ ضرورت کے تحت جماعتیں، نظریے،اصول اور دھڑے بدلنے والے بھگوڑے آج حکمران ہیں. واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ امتحانات نہيں لیں گے تو جو بچے پڑھ رہے ہيں وہ بھی تیاری چھوڑ دیں گے سستی شہرت کیلئے مطالبہ کیا گیا کہ امتحانات ملتوی کردیے جائيں اٹھارہویں ترمیم کے بعد وفاق تعلیم سے متعلق صوبوں کو احکامات نہيں دے سکتا افسوس اپوزیشن نے جانتے بوجھتے بچوں کے مستقبل پر سیاست کی .متفقہ فیصلوں کے خلاف سیاست کی مذمت کرتا ہوں واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے طویل بندش کے بعد کھل گئے ہیں، اس سال حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امتحان کے بغیر کسی کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا، طلبا کا کہنا ہے کہ آن لائن پڑھائی ہوئی تو امتحان بھی آن لائن لیا جائے ،اس ضمن میں طلبا نے احتجاج بھی کیا، تا ہم حکومت کی جانب سے آن لائن امتحان کو مسترد کر دیا گیا ہے دوسری جانب آئے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امتحان کیسنل کرو کے ٹرینڈ چلائے جاتے ہیں تا ہم وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اسوقت طلبا کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیتے ہیں جب یہ کہتے ہیں کہ اس سال امتحان کے بغیر کسی کو پاس نہیں کیا جائے گا . .

متعلقہ خبریں