طلباکو پاس کرنے کی حکومتی پالیسی کا الٹا اثر ، نوجوانوں کامستقبل خطرے میں پڑ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) طلباکو پاس کرنے کی حکومتی پالیسی سے نوجوانوں کامستقبل خطرے میں پڑ گیا ، رعایتی پاس طلبا یونیورسٹیز اور کالجوں میں داخلے سے محروم ہوں گے . تفصیلات کے مطابق رعایتی نمبروں سے پاس شدہ طلبا کو ای گریڈز ملیں گے اور اس حوالے سے تعلیمی بورڈز 33 فیصد نمبرز پر طلبا کو ای گریڈ دیں گے .

ای گریڈ ملنے پر طلبا کو فرسٹ ایئر اور بی ایس آنرز میں داخلے نہیں ملیں گے . رعایتی نمبر سے پاس ہونیوالے طلبا کی اسناد پر رعایتی پاس لکھا جائے گا اور رعایتی پاس ہونیوالے لاکھوں طلبا کی اسناد کی کوئی وقعت نہیں ہوگی . پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں 33 سے 39 نمبرز تک ای گریڈ دیا جاتا ہے، گریڈز کے تحت پاس طلباکیلئے یونیورسٹیز میں داخلوں کی پالیسی تشکیل نہ ہوسکی . . .

متعلقہ خبریں