کاغذات نامزدگی جمع کروانے میں مداخلت، صوبائی الیکشن کمشنر کا آئی جی پنجاب کو فون


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے اور پولیس کی مداخلت پر صوبائی الیکشن کمشنر نے آئی جی پنجاب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ ریٹرنگ افسران کے کام میں مداخلت کسی صورت قبول نہیں، الیکشن کمیشن نے شفاف الیکشن کرانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ دینی ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانا امیدواروں کا حق ہے، پولیس نے کسی امیدوار کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا تو کارروائی ہوگی کیونکہ شفاف الیکشن میں کسی رکاوٹ کو برادشت نہیں کریں گے۔
ٹیلی فونک گفتگو پر آئی جی پنجاب نے صوبائی الیکشن کمشنر کو تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام آر پی آوز کو ہدایات جاری کر دیں ہیں، شفاف الیکشن کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ ہیں، کوئی بھی افسر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو کارروائی کریں گے۔

Recent Posts

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

20 mins ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

22 mins ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

25 mins ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

44 mins ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

48 mins ago

رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…

52 mins ago