لاڑکانہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو ریلیف ملتا نظر آرہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ریلیف ملتا نظر آرہا ہے، پیپلز پارٹی سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، ہم اپنے مخالفین کے ساتھ بھی یہ سلوک نہیں چاہتے، مگر سائفر کیس بہت سنجیدہ کیس ہے، سائفر کی پوری تحقیقات ہونی چاہئیں، یہ قومی سلامتی کی بہت بڑی خلاف ورزی ہے۔
بلاول نے کہا کہ عمران خان کو ملنے والے سائفر کا کوئی ریکارڈ نہیں، انہوں نے خود کہا کہ کھوگیا ہے، ان کی گرفتاری والے روز وہ عالمی میڈیا کو لیک ہوگیا، عدالت اسے بہت سنجیدگی سے لے، حکومت تحقیقات کرے یا ججز جوڈیشل انکوائری کریں کہ سائفر کے پیچھے کہانی کیا ہے۔
انتخابی اتحاد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں پر اعتراضات ہوسکتے ہیں لیکن پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کے سیاسی کارکن کو سیاست کرنے کی آزادی ہونی چاہیے، وہ پی پی پی میں شامل ہوکر سیاست کریں، پی پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے سیاسی انتقام پر نہیں۔ سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ نواز شریف کا پہلے نعرہ تھا مجھے کیوں نکالا، اس الیکشن میں ان کا نعرہ ہوگا مجھے کیوں بلایا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیوٹا پاکستان نے نئے سال کی آمدکے موقع پر صارفین کو خوشخبری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہونڈا سٹی پاکستانی آٹو مارکیٹ میں ایک مضبوط مقام رکھتی ہے کیونکہ…
کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آ ج بھی بڑا اضافہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج 18 نومبر 2024 پیر کے روز سعودی ریال، برطانوی پاؤنڈ اور…
پشاور (قدرت روزنامہ)پشتو کی معروف ٹک ٹاک اسٹار گل چاہت جو اپنے تفریحی مواد اور…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب میں بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین…