شاہ نورانی سے کراچی جانےوالی زائرین کی بس میں آتشزدگی، لڑکی جھلس کر جاں بحق

کراچی (قدرت روزنامہ)شاہ نورانی سے کراچی آنے والے زائرین کی بس کو ساکران کے قریب آگ لگ گئی . حادثے میں ایک 17 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی .


تفصیلات کے مطابق حادثہ لنگ لوہار کے مقام کے قریب پیش آیا، کچھ مسافر جھلس گئے جبکہ دیگر کو بچا لیا گیا . تیز رفتاری کے دوران آگ بس کا انجن گرم ہونے سے لگی جس کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے بس مکمل طور پر جل گئی . حادثہ کراچی سے 30 کلو میٹر دور حب ڈیم کے علاقے میں پیش آیا .

ایدھی ترجمان کے مطابق گاڑی کے ڈھانچے کو سڑک سے ہٹایا جا رہا ہے، علاقے میں شدید ٹریفک جام ہے .

. .

متعلقہ خبریں