وفاق میں 17وزارتیں بند کرکے رقم عوام پر خرچ کریں گے،بلاول بھٹو

نوابشاہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد وفاق کی 17وزارتیں ختم ہونا چاہئے تھیں،یہ وزارتیں 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو منتقل ہونی چاہئےتھیں،ہم انشاللہ 17وزارتیں ختم کریں گے، وفاق میں 17وزارتیں بند کرکے رقم عوام پر خرچ کریں گے .

نوابشاہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی بہت بڑا چیلنج ہے،موسمیاتی تبدیلی میں ہمارا حصہ بہت کم اور نقصان زیادہ ہے،ہمیں گرین انرجی، سولر انرجی میں سرمایہ کاری کرنا ہے،ماڈرن ٹیکنالوجی سے خشک سالی اور سیلاب کا مقابلہ کریں گے،موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے انقلابی تبدیلیاں لائیں گے،پبلک پارٹنرشپ کے ذریعے گرین انرجی پارک بنائیں گے،بجلی کا بل بہت زیادہ ہوتا ہے اور بجلی بھی نہیں آتی،اپنی بجلی پیدا کریں گے، کے الیکٹرک سے کچھ نہیں چاہئے .

ان کاکہناتھا کہ یہ نظام غلط ہے کہ جس کے پاس رقم ہو وہ علاج کرا سکے،صحت کی سہولت ہر شخص کا حق ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ بیرون ملک نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے،18ماہ وزیر خارجہ رہا، میں نے بیرون ملک نوجوانوں کے روزگار پر کام شروع کردیا ہے،آپ نے میری بورنگ سپیچ سنی ہے، سوچ رہے ہوں گے پیسے کہاں سے آئیں گے،اسلام آباد والے بابو کہتے ہیں پیسے ہی نہیں ہیں،18ویں ترمیم کے بعد وفاق کی 17وزارتیں ختم ہونا چاہئیں،یہ وزارتیں 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو منتقل ہونی چاہئےتھیں،ہم ان شا للہ 17وزارتیں ختم کریں گے ،ان 17وزارتوں پر 300ارب روپے خرچ ہوتے ہیں،ا نہیں ختم ہونا چاہئے تھا،وفاق میں 17وزارتیں بند کرکے رقم عوام پر خرچ کریں گے،

ان کاکہناتھا کہ حکومت کی طرف سے ایک ہزار 5سو ارب روپے سبسڈی دی جاتی ہے،انرجی ، فرٹیلائزر اور بہت سے سیکٹر میں حکومت 1500ارب روپے کی سبسڈی دیتی ہے،یہ سبسڈی مزدور، کسان کارڈ کے ذریعے عوام کو فراہم کریں گے،حکومت کی طرف سے اشرافیہ کو سبسڈی جاتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں