این اے 240؛ پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ، فیصلہ محفوظ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا سلسلہ جاری ہے،ریٹرننگ افسر نے تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کرلیا .

نجی ٹی و ی چینل جیو نیوز کے مطابق آر او کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ کے این اے 240پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گئی جس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا .

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کےاین اے 242پر کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گئی،قادر مندوخیل نے کہاہے کہ این اے 242پر آر او کے دفتر میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوئی،کاغذات نامزدگی پر ریٹرننگ افسر نے فیصلہ نہیں دیا .

آر او کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی امیدوار فیضان روات کے این اے 248سے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے، فیضان روات کا کہناتھا کہ پی ایس 124پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 27دسمبر کو ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں