غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر خواتین کو بلیک میل کرنے والی ملزمہ گرفتار، دوران تفتیش ہوشربا انکشافات

گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ)خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور انہیں بلیک میل کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ ایف آ ئی اے سائبر کرائم ونگ نے دوستی کی آڑ میں خواتین کی ویڈیوز بنانے اور پھر جسم فروشی کے لیے مجبور کرنے والی خاتون ملزمہ کو سرائے عالمگیر سے گرفتار کرلیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کے مطابق گرفتار ملزمہ خواتین کی نازیبا ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل کرتی اور پھر بلیک میلنگ کے ذریعے انہیں دبئی جانے کے لیے رضامند کرتی تھی۔ ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ملزمہ سے

تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ ایک اکرام نامی شخص کیساتھ مل کر دبئی میں جسم فروشی اور فحاشی کا اڈہ چلاتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے سرائے عالمگیر کی ایک خاتون کے ساتھ بھی یہ فعل سرزد کیا جس کے بعد سرائے عالمگیر کی رہائشی متاثرہ خاتون نے ملزمہ اور اس کے دوست کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔پولیس نے کہا کہ ملزمہ کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Recent Posts

کھانے سے نکلنے والے ’زندہ چوہے‘ کی وجہ سے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، ایئرلائن حکام کا موقف بھی آگیا

اوسلو (قدرت روزنامہ) پرواز کے دوران ایک مسافر کے کھانے سے نکلنے والے زندہ چوہے…

8 mins ago

لاہور میں طالب علم کی پٹائی کرنے پر سکول پرنسپل گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(قدرت روزنامہ)فیکٹری ایریا کی حدود میں طالب علم پر تشدد کرنے پر اسکول پرنسپل کو…

29 mins ago

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا گورنر اسٹیٹ بینک کو خط، قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا مطالبہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کے…

53 mins ago

ندا یاسر نے اپنے شوہر کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر و…

1 hour ago

علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید…

1 hour ago

چیمپئینز کپ؛ ماخورز کے مینٹور مصباح الحق ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ تنہا چھوڑ کر امریکا روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ)چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور کو ٹورنامنٹ کو بیچ میں چھوڑ…

1 hour ago