سعودی عرب نے نئے کورونا ایس او پیز کا اعلان کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی جانب سے مملکت میں نئے کورونا ایس او پیز کا اعلان کردیا گیا ، نئے ایس او پیز کا اعلان یوم وطن کے موقع پر کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیا گیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودیہ کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے قومی دن کے موقع پر نئے ایس او پیز کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ مملکت کے قومی دن سے متعلق منعقد ہونے والی تقریبات میں صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو ہی داخلے کی اجازت دی جائے ، مختلف پروگرامز میں لوگوں کی تعداد محدود رکھی جائے اس دوران سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال بھی یقینی بنائیں جب کہ توکلنا ایپ کے ذریعے شہریوں کی ویکسی نیشن چیک کریں۔
وزارت صحت سے جاری کردہ ایک بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ تھیٹر جیسے کسی بھی پروگرام میں شائقین کی کرسیوں کے درمیان کم از کم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ ضرور رکھا جائے ، اس موقع پر 2 شائقین کے درمیان ایک نشست خالی چھوڑی جائے ، شائقین کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے فرش اور کھڑے ہونے کی جگہوں پر نشانات چسپاں کریں ، یوم وطن کی تقریبات کے دوران ایک خاندان کے افراد ایک ساتھ بیٹھ سکتے ہیں البتہ دونوں خاندانوں کے افراد کے درمیان سماجی فاصلہ ضرور رکھا جائے ، اسی جگہوں پر کھانے پینے کی اشیاء بیچنے والے دستانیں لازمی پہنیں جب کہ سینیٹائزر ایسے مقامات پر رکھے جائیں جہاں سے وہ سب کو با آسانی نظر آئیں اور ان تک سب کی رسائی بھی ہو۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں ہر سال 23 ستمبر کو قومی دن منایا جاتا ہے ، یہ دن 1932 میں عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود کے ذریعے سعودی عرب کے یوم تاسیس کے طور پر منایا جاتا ہے ، 23 ستمبر 1932ء کو سعودی عرب کی حکومت کا قیام عمل میں آیا ، جب سلطان عبدالعزیز ابن سعود نے نجدو حجاز کے تمام علاقوں پر فتح و نصرت کا پرچم لہرایا اور عرب کے اس خطے کا نام المملک العربی السعودیہ رکھا گیا۔
اس دن کی مناسبت سے تمام سرکاری ادارے بند رہتے ہیں جب کہ سعودی قومی دن لوک گیتوں کے رقص ، گانوں اور روایتی تہواروں کے ساتھ منایا جاتا ہے ، سڑکوں اور عمارتوں کو سعودی پرچموں سے سجایا جاتا ہے اور لوگ سبز اور سفید لباس زیب تن کرتے ہیں ، مملکت میں چاروں طرف سبز اور سفید سعودی غبارے بھی لگائے جاتے ہیں۔

Recent Posts

2 اکتوبر ملتان، میانوالی اور فیصل آباد تیار رہے، بھرپور احتجاج ہوگا، شیخ وقاص

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی نئی تاریخوں کا اعلان…

25 mins ago

کیا ٹیکس فائل کرنے کا کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی بھی مختلف ترجیحات ہیں۔…

35 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

44 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

54 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

1 hour ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

1 hour ago