اشنا شاہ نے عثمان مختار کیساتھ نفرت سے دوستی تک کی کہانی سنا دی

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ اشنا شاہ نے ساتھی اداکار عثمان مختار کی پراسرار خاموشی اور ان کے ساتھ نفرت سے دوستی ہونے تک کی کہانی سنا دی .


ایک انٹرویو میں اداکارہ نے عثمان مختار کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مجھے شروع میں عثمان مختار سے نفرت ہوگئی تھی کیونکہ جب فلم چکڑ کی شوٹنگ کا آغاز ہوا تو وہ مجھ سے بات نہیں کرتے تھے ،نہ ہی میرے ساتھ بیٹھتے تھے، عثمان مختار کے ایسے رویے کی وجہ سے مجھے لگا کہ وہ بدتمیز قسم کے انسان ہیں .

سیاست زہر آلود ہو گئی ،عزتیں پامال ہو گئیں حالیہ واقعات نے ساری صورتحال کو بے نقاب کر دیا ہے: مظہر برلاس بھی کھل کر بول پڑے
اشنا شاہ کامزید کہنا تھاکہ عثمان مختار اور کبری خان اچھے دوست ہیں، اس لیے میں نے ایسی صورتحال دیکھ کر کبری خان کو فون کیا اور ان سے شکایت لگائی کہ تمہارا دوست بہت بدتمیز ہے، ڈھنگ سے بات تک نہیں کرتا، میری بات سن کر کبری خان نے کہا کہ عثمان مختار کم گو اور شرمیلے ہیں لیکن بہت اچھی شخصیت کے مالک ہیں .

اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب عثمان مختار کو یہ معلوم ہوا تو انہوں نے نہ صرف مجھ سے بات کرنا شروع کردی بلکہ شوٹنگ کے دوران مجھے بہت تنگ بھی کیا اور اب ہم دونوں بہت اچھے دوست بن گئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں