بلاول نے کراچی کے لیاری کا انتخابی میدان چھوڑ دیا


کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انتخابات 2024 میں لیاری کا انتخابی میدان چھوڑ دیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کراچی میں کسی بھی نشست سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔واضح رہے کہ لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست بھٹو خاندان کی آبائی نشست جانی جاتی ہے بلاول بھٹو زرداری نے 2018 میں لیاری سے ہی انتخابی سیاست کا آغاز کیا تھا۔
1988 میں بینظیر بھٹو لیاری سے الیکشن لڑ چکی ہیں، آصف علی زرداری 1993 میں لیاری سے الیکشن لڑ چکے ہیں جبکہ ذوالفقار علی بھٹو نے بھی لیاری کی نشست پر عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ تاہم لاہور کے حلقہ این اے 128 کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات جمع کرائے گئے، جہاں مسلم لیگ ن کے خواجہ احمد حسان، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ اور دیگر امیدوار میدان میں ہیں۔
ماضی کے کئی بڑے نام آئندہ برس 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے ۔سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری، سابق وفاقی وزراء اسدعمر، علی نواز اعوان، علی زیدی، خسرو بختیار، صداقت عباسی، عمران اسماعیل اورف رخ حبیب بھی اگلے برس انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

Recent Posts

عوام کے پیسے کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…

1 min ago

ژوب طلبہ کی فیس جوئے میں ہارنے والا کلرک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…

5 mins ago

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ،رواں سال کیسز کی تعداد 24ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…

12 mins ago

کوہلو، باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 22افراد زخمی

کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…

20 mins ago

مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد

زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…

27 mins ago

ڈیرہ بگٹی ، مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…

33 mins ago