اسلام آباد میں مسلح افراد ہمارا ساؤنڈ سسٹم، بینر اکھاڑ کر لے گئے: بلوچ یکجہتی کمیٹی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسلام آباد میں لگے اس کے احتجاجی کیمپ سے نامعلوم مسلح افراد ساؤنڈ سسٹم اور بینر اکھاڑ کر لے گئے۔بلوچ یکجہتی کمیٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ 100 سے زائد مظاہرین ابھی تک پولیس کی حراست میں ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی اور عدالتی احکامات کے بعد 290 مظاہرین کو رہا کر دیا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے بلوچستان سے قافلے کی صورت میں آ نے والے مظاہرین کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکتے ہوئے کریک ڈاؤن کیا تھا اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔
پولیس کے مطابق مظاہرین کو پارک جانے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم وہ ڈی چوک جانے پر بضد رہے، جس پر پولیس نے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا تھا جبکہ لاٹھی چارج اور پتھراؤ سے 14 مظاہرین اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
گزشتہ روز وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی تشکیل کردہ کمیٹی کے مذاکرات اور عدالت کے فیصلے کی روشنی میں بلوچ یکجہتی مارچ کے پولیس تحویل اور جیل سے مجموعی طور پر 290 مظاہرین کو رہا کیا جا چکا ہے۔

Recent Posts

مایا علی کے برائیڈل لک میں حسن کے جلوے، مداح فریفتہ

لاہور: (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے عروسی جوڑے میں…

2 mins ago

ایمن سلیم کا پریگننسی فوٹو شوٹ سے ننھے مہمان کی آمد کا اعلان

لاہور: (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم نے پریگننسی…

7 mins ago

اسموگ میں کمی کے بعد راولپنڈی ڈویژن کا تمام تعلیمی ادارے 19نومبر سے کھولنے کا اعلان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)اسموگ میں کمی اور ایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کے بعد راولپنڈی ڈویژن کے تمام…

8 mins ago

پی ٹی اے کا غیررجسٹرڈ وی پی این کی رجسٹریشن کیلئے 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی اےکا غیر رجسٹرڈ وی پی این کی رجسٹریشن کیلئے2 ہفتےکی…

23 mins ago

مریم نفیس نے بچے سے متعلق سوال پر سوشل میڈیا صارف کو کھری کھری سنادیں

لاہور: (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے بچے سے متعلق…

28 mins ago

حج سستا کرنے کے لیے وزارت مذہبی امور کو پہلی کامیابی مل گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عازمین حج کے لیے حج کو سستا کرنے کے لیے وزارت مذہبی…

37 mins ago