چمن کے بے روزگار نوجوانوں کو ماہانہ 20 ہزار روپے دیئے جائیں گے، جان اچکزئی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپنی عوام کی مجبوریوں اور مشکلات کا بخوبی احساس ہے۔ حکومت بلوچستان نے چمن کے مقامی بےروزگار لوگوں کی مدد کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ خصوصی پیکج کے تحت ڈپٹی کمشنر چمن بے روزگار نوجوانوں کو ماہانہ 20 ہزار روپے بطور اسٹیپینڈ Stipend دیں گے۔ جو لوگ رجسٹرڈ ہیں اور جن کو میسج موصول ہوا ہے انکو ماہانہ اسٹیپینڈ آج سے ملنا شروع ہو جائے گا۔
اس کے علاوہ جن لوگوں نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کروائی وہ جلد از جلد چمن فٹبال اسٹیڈیم کے کاونٹر پر اپنی رجسٹریشن کروائیں تاکہ ان کو ماہانہ اسٹیپینڈ جاری کیا جا سکے۔ جان اچکزئی نے کہا کہ حکومت بلوچستان کو چمن کی مقامی آبادی کی مشکلات کا احساس ہے۔ چمن کے عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان بولان میل ٹرین سروس شروع کرنے کا خیرمقدم کرتی ہے۔ وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے ٹرین سروس کی بندش کا نوٹس لیا تھا جس کے بعد ٹرین سروس 25 دسمبر سے شروع ہوچکی ہے۔
بائیس سو کا ٹکٹ ہے جو کہ بہت سستا ہے۔ جس سے عوام کو دوسرے صوبوں میں آمدورفت میں بھی آسانی ہوگی۔ جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے کرسمس کے موقع پر قوم کو جو پیغام دیا ہے کہ ملک کو لسانی، صوبائیت، فرقہ واریت اور قوموں کی بنیاد پر تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا، نہایت ہی خوش آئند ہے۔ پوری قوم چیف آف آرمی اسٹاف کے ان جذبات کو ویلکم کرتی ہے۔ بلوچستان کی عوام دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گی۔ اور صوبے میں لسانی، قومی اور زبان کی بنیاد پر نفرت پھیلانے کی تمام کوششوں کو ناکام بنائے گی اور بلوچستان کے عوام چیف آف آرمی اسٹاف کے اس پیغام کے ساتھ کھڑی ہے۔
جان اچکزئی نے کہا کہ قومی کرکٹر احمد شہزاد کی جانب سے بلوچستان کے کھلاڑیوں کے لیے آواز بلند کرنا اور انکو کوئٹہ گلیڈئٹرز میں مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے دئے گئے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ کرکٹ میں بلوچستان کے نوجوان کسی سے بھی کم نہیں ہیں لیکن ان کو مواقع فراہم نہیں کیے جاتے بلخصوص قومی کرکٹ بورڈ کا رویہ بلوچستان کے کھلاڑیوں کے لیے متعصبانہ ہے۔ بلوچستان کے جوانوں کو موقع فراہم کرنا تمام وفاقی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ بہت جلد قومی کرکٹر احمد شہزاد بلوچستان کا دورہ کریں گے اور یہاں نوجوانوں کے مسائل حل کریں گے اور ان کو کرکٹ میں مواقع فراہم کرنے میں رہنمائی کریں گے۔ حکومت بلوچستان یوتھ کو بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

15 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

28 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

38 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

51 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

56 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

60 mins ago